مداحوں کی سیلفی لینے پر محمد حارث کا ردعمل

پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹور مکمل کرنے کے بعد وطن پہنچ چکی ہے ۔ مگریہاں آپ کیساتھ محمد حارث کی ویڈیو شئیر کررہے ہیں جن کیساتھ ائیر پورٹ پر ایک حیرت انگیز واقعہ پیش ایا ۔جب وہ ائیر پورٹ پر آئے تو بہت سے مداح پہلے سے ہی انکا انتظار کررہے تھے ۔

ان میں سے کچھ خوبصورت لڑکیاں بھی حارث کے انتظار میں کھڑی تھیں ۔ محمد حارث جیسے ہی مداحوں کے پاس آئے تو سب نے ان کو گھیر لیا ۔ خاص کر لڑکیوں نے حارث کے گرد گھیرا ڈال لیا جس سے وہ بہت زیادہ کنفوژ ہوگئے اور ان کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کریں ۔ لڑکیوں نے اپنے موبائل فون حارث کے سامنے رکھ کر انکے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

حارث ان کو انکار نہ کرسکے اور مسکراتے ہوئے اچانک سے منہ کے بل زمین پر گرتے گرتے بچے ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے