پاکستان کے مایہ ناز پیسر حارث روف جنھوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مخالف بلے بازوں کو نہ صرف پریشان کیے رکھا بلکہ اُنکی وکٹیں بھی اڑاتے رہے وہ خود انگلینڈ کے ایک باولر کے دیوانے نکلے ہیں ، حارث روف کا اسپورٹس میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انگلینڈ کے سٹار فاسٹ باولر مارک ووڈان ان کے ہمیشہ سے پسندیدہ باولر رہے ہیں ،

مارک ووڈ کی باولنگ کا باغور جائزہ لیا جائے تو انکی لائن اور لینتھ باولر تمام گیند بازوں سے یکسر مختلف رہی ہے ان کی اسپیڈ بھی بہت بہتر ہوا کرتی تھی ۔ ورلڈکپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کو بھر پور انجوائے کیا تھا ، خاص کر مارک ووڈ کی باولنگ کو ۔اور ان کی باولنگ کو کافی فالو کرتا رہتا ہوں ۔
حارث روف کا مزید کہنا تھا کہ مارک ووڈ ایسا شاندار باولر ہے جو دنیا کے کسی بھی بڑے بلے باز کو آؤٹ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، پاکستانی گراونڈز میں بھی انھوں نے عمدہ باولنگ کروائی تھی ۔ حارث کا کہنا تھا کہ
وہ مارک ووڈ سے سیکھنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔ تاکہ اپنی باولنگ ، اسپیڈ اور لائن و لینتھ کو مزید بہتر بناسکیں ۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس پہنچ چکی ہے ۔ اور کھلاڑی چند دن اپنے اپنے گھروں میں ریسٹ کریں گے
اور اس کے فوراً بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز ہوجائے گی ۔ حارث روف کا اس سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عظم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شاہین آفریدی کو بہت مس کریں گے ۔