پاکستان آج انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی کا فائنل میچ تو ہار گیا مگر جسطرح میدان میں پاکستانی لڑکوں نے فائیٹ کی اس پر انڈیا میڈیا بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ۔ اسٹوڈیو میں بیٹھے بھارتی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ جب ہمارا انگلینڈ سے میچ تھا تو
Indian Media Pakistan Ki Tareef Karne Per Majboor pic.twitter.com/q87yUUGB06
— Pakistan Cricket Zone (@Pakcriczone) November 13, 2022
ہمیں نے 170 کے قریب اسکور بھی اچھا دیا تھا ۔ اور آج کے میچ میں صرف 138 کا ٹارگٹ ، مگر پھر بھی ایسا نظر آرہا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو تعاقب کرنے میں بہت مشکل پیش آرہی ہے ۔ بلکہ یہ ہی نہیں ایک بار تو ایسا لگا کہ میچ انگلینڈ کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے ۔ لیکن پھر بھی جیت بھلے انگلینڈ کے نام رہی ، مگر ایک کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ لیکن جب ہماری بھارتی ٹیم مقابلے میں تھی تب تو لگا ہی نہیں کہ کوئی کانٹے دار مقابلہ ہورہا ہو ۔ بھارتی باولرز کو تو انگلینڈ کے بلے بازوں نے بہت بُری طرح پیٹا تھا ۔
اس کی شائد سب سے بڑی وجہ یہ کہ ہم لوگوں نے اس میچ میں غلطیاں ہی بہت زیادہ کی ہیں ۔ ایک تو روہت شرما کنڈیشن کو ریڈ نہیں کرپائے ۔ دوسرا ہماری ٹیم کی سلیکشن بھی کوئی بہتر نظر نہیں آہی ۔