بابراعظم جیسے ہی کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی کا حصہ بنے تو سلمان اقبال بھی میدان میں آگئے

بابراعظم اچانک سے کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ، اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی چپ نہ رہ سکے اور میدان میں آگئے ۔ کپتان بابراعظم کی جانب سے سپر لیگ فرنچائز کراچی کنگز کو چھوڑنے پر سلمان اقبال کا ردعمل بھی میڈیا پر آگیا ہے ۔

ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ بابراعظم تقریباً چھ سیزنوں میں ہماری کراچی کنگز کا حصہ رہے ۔انھوں نے بابراعظم کے لئے نیک تمنائیوں کا اظہار بھی کیا اور ایک چھوٹا سا مذاق کرتے ہوئے کہا کہ بس کراچی کنگز کے خلاف کور ڈروائیو نہ مارنا ۔ یہاں بتاتے چلیں کہ بابراعظم نے کراچی کنگز میں پچھلے دو سے تین سیزن میں ناقص ٹیم کی کارکردگی کیوجہ سے خیرباد کہہ کر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں

پشاور زلمی اور کراچی کنگز میں اس حوالے سے ٹرید ہوئی تھی ۔ پشاور زلمی سے متبادل کو طور پر شعیب ملک کو کراچی کنگز کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ اور اب ان دونوں فرنچائزز میں تمام معاملات طے پاچکے ہیں ۔پشاور زلمی سے کراچی کنگز کا حصہ بننے والے شعیب ملک نے جب ٹویٹ کی تو زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے بھی اس پر اپنی رائے کااظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے