پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان ایک بار پھر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے اور جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔بائیں ہاتھ کا کھلاڑی، گزشتہ ہفتے انجری کے بعد ٹیم میں واپسی کی تھی جو انکو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ 2022 کے دوران ہوئی تھی
جس کے بعد، وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم گراونڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز اور نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے محروم ہو گئے تھے۔توقع ہے کہ قومی ٹیم کی انتظامیہ ٹیمبا باووما کی زیرقیادت ٹیم کے خلاف کل 3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول پلیئنگ الیون میں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو شامل کرے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل کے لیے مین ان گرین کی امید تقریباً ختم ہو چکی ہے اور اب یہ صرف جنوبی افریقہ یا بھارت کے خلاف ایک دو بڑے اپ سیٹ سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔
ورلڈ کپ ایونٹ کے نازک موڑ پر فخر زمان کا اخراج واقعی بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ بیٹنگ یونٹ پہلے ہی ٹورنامنٹ میں خاص طور پر مڈل آرڈر میں مشکلات کا شکار ہے۔
گروپ بی کے دو اہم کھیل آج ہو رہے ہیں اور اگر نیدرلینڈز نے زمبابوے کو شکست دی اور بنگلہ دیش نے بھارت کو ہرا دیا تو یہ پاکستان کے لیے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جانے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ تاہم انہیں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف بقیہ دو میچ جیتنا ہوں گے۔