پاکستان کسطرح سے سیمی فائنل کے اندر جاسکتا ہے ۔ اور اگر پاکستان سیمی فائنل میں چلا بھی گیا تو کس ٹیم سے ٹکرائے گا ۔ اس حوالے سے تفصیلات شئیر کی جائیں گی ۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا مقابلہ ختم ہوچکا ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت تازہ ترین رینکنگ کی کیا صورتحال ہے وہ بھی سامنے رکھا جائے گا ۔
گروپ "بی” کے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ آج کا میچ ہارنے کے باوجود پہلے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے ۔ دونوں ٹیمیں 4 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں کے پوائنٹس کی تعداد 54 ہے ۔ جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی 4 میچز کھیلیں ہیں اور انکے پوائنٹس کی تعداد بھی 5 ہے ۔ بہت ہی کمال کی صورتحال بن چکی ہے ۔ سری لنکا ، آئیر لینڈ تقریباً تقریباً اس گروپ سے باہر نکل چکے ہے ۔ لیکن آسٹریلیا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ان تینوں میں سے دو ٹیموں کا سیمی فائنل کا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔
اور یہ لگ رہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اس گروپ سے کوالیفائی کرجائیں گے ۔ اگر پاکستان سیمی فائنل میں جاتا ہے ۔ اس کے لئے بنگلہ دیش کا انڈیا سے جیتنا لازمی ہے ۔ اور پاکستان کا بھی اپنے باقی کے دو میچز جیتنا بھی لازمی ہے ۔ ایسے میں قومی ٹیم دوسرے نمبر پر پوائنٹس ٹیبل پر ہوگی ۔ اور پھر اگر پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ ہوا بھی تو وہ انگلینڈ کیساتھ ہوسکتا ہے ۔