اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم ، اپنے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اختتام کی جانب دیکھ رہی ہے ۔ بھارت اگر کل ساوتھ افریقہ سے جیت جاتا تو پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے قوی امکان روشن تھے ۔ مگر جسطرح بھارت نے جان بوجھ کر میچ ہرا ، اس کو الٹا لینے کے دینے پڑ گئے ہیں ۔
بھارت میچ ہارا تو اب بھارتی ٹیم کو خود پریشانی لاحق ہوگئی ہے کہ کیا اب وہ بھی سیمی فائنل میں جا پائیں گے؟ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کا ورلڈ کپ میں کیا معاملہ بن چکا ہے ۔ اگر پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو پہلے نمبر پر ساوتھ افریقہ کی ٹیم موجود ہے دوسرے پر بھارت تیسرے پر بنگلہ دیش ، چوتھے پر زمبابوے اور پانچویں پر پاکستان کی ٹیم برجمان ہے ۔ پاکستان سیمی فائنل کی ابھی فکر سائیڈ پر رکھے اور آنے والے باقی کے دومیچز لازمی جیتنا ہونگے ۔ اور اس کے بعد اگر انڈیا بنگلہ دیش سے ہار جائے یا پھر ساوتھ افریقہ نیدر لینڈ سے ہار جائے پھر رن ریٹ کو دیکھا جائے گا ۔ جس کا رن ریٹ اچھا ہوگا وہ ٹیم سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لے گی ۔
لیکن یہ پاکستان کیلئے بہت مشکل مرحلہ ہے ۔ بات یہ ہے کہ اگر انڈیا اور بنگلہ دیش والے میچ میں جہاں پر 70 فیصد بارش کے امکانات نظر آرہے ہیں اگر اس دن بارش ہوجاتی ہے تو انڈیا کے پوائنٹس کے تعداد صرف 5 رہ جائے گی ۔ اور بھارت کے اگلے میچ میں بھی بارش کے چانس ہیں یعنی ان کے باقی کے دونوں میچ بارش کی نظر ہوسکتے ہیں ۔ لیکن پھر بھارت کے 6 پوائنٹس ہوجائیں گے جو کہ پاکستان کے برابر ہونگے ۔ اس موقع پر پاکستان کا رن ریٹ دیکھنا ہوگا ۔
تو پاکستان کا رن ریٹ بھی 6 ہوگا مگر این آر آر پاکستان کا زیادہ ہونے کیوجہ سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے ۔ اس لئے ابھی سیمی فائنل کا سوچے بٖغیر پاکستان کو اپنے اگلے دونوں مقابلے لازمی جیتنے ہیں ۔ تبھی ممکنات کی طرف دیکھا جاسکتا ہے ۔