شعیب اختر نے انڈین ٹیم کی دھلائی کردی

انڈیا آج ساوتھ افریقہ سے میچ ہار گیا جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل مین چانسز بہت ہی کم ہوگئے ہیں ۔ تمام پاکستانیوں اور بنگالیوں کی نظر آج کے میچ پر لگی ہوئی تھیں۔ اور دونوں ٹیمیں انڈیا کی جیت اور ساوتھ افریقہ کی شکست کی دعائیں کررہی تھیں ۔جس کی مین وجہ دونوں ٹیموں کا سیمی فائنل کی دور میں رہنے کا چانس تھا ۔

جیسے ہی میچ ختم ہوا تو شعیب اختر کا یوٹیوب پر پاکستانی مداحوں کیلئے ایک دبنگ پیغام سامنے آیا ہے ۔ جس میں شعیب بھائی کا کہنا ہے کہ آج بہت بڑا دن تھا پورے ہندوستان اور پاکستان کیلئے اور سری لنکا اور بنگلہ دیش کیلئے بھی ، سارے ایشیا کے ممالک دعا کررہے تھے کہ کسی طرح انڈیا آج کا میچ جیت جائے اور یہ تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ سب ایک ساتھ چاہ رہے ہوں کہ ہندوستان جیت جائے ۔ اور پاکستان کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے لوگ بھی دعا کررہے تھے کہ پاکستان جیت جائے ،لیکن لگتا ہے کہ ہماری دعائیں ہندوستان تک نہیں پہنچی ۔ کیونکہ انڈیا یہ میچ بہت بُری طرح ہار گیا ہے ۔

اور پاکستان یہ خواہش کررہا تھا اور ہر پاکستانی یہ خواہش کررہا تھا ۔ کہ ہندوستان ان کو مارتے ہوئے ہمارے لئے سیمی فائنل کی دوڑ میں واپس آنے کا موقع فراہم کرے لیکن ایسا ہو نہ سکا ۔

یہ تو تھا شعیب بھائی کا میچ کے بعد تجزیہ ۔ دوسری جانب پاکستان کے سوشل میڈیا پر میچ کے مختلف ویڈیو کلپ شئیر کیے جارہے ہیں ۔ جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ہندوستان نے جان بوجھ کر ناقص فیلڈنگ ، باولنگ اور بیٹنگ کی ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ صاف نظر آرہا تھا کہ ہندوستان آج کا میچ جیتنا ہی نہیں چاہتا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے