پاکستان اپنے بقیہ میچز کیلئے تیاریاں عروج پر رکھے ہوئے ہے ۔ کیونکہ کل اس کا مقابلہ نیدر لینڈ ،پھر ساوتھ افریقہ اور آخر میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے تمام میچز جیتنا لازمی ہے ۔ آج نیدر لینڈ کے کوچ کا حیران کن بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان سے میچ کیسے جیتا جاسکتا ہے ۔
جہاں کل پاکستان اور نیدر لینڈ کا مقابلہ اہم ہے وہیں بھارت اور ساوتھ افریقہ کا میچ بھی انتہائی اہمیت اختیار کرچکا ہے اگر پاکستان کو سیمی فائنل کی دور سے باہر نہیں ہونا ۔ سوشل میڈیا پر ایک میسج بھی نظر آیا ہے جس میں کسی صارف کا کہنا تھا کہ ہم 1992 میں بھی پہلے دو میچز ہار گئے تھے مگر پھر ٹیم نے اچھا کم بیک کرکے ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا تھا ۔ اگر بھارت افریقہ کو میچ ہرا دیتا ہے تو ایسے میں پاکستان کے چانسز سیمی فائنل کیلئے کافی حد تک بن جائیں گے ۔ یہاں سب سے اہم بات یہ دیکھنے میں آرہی ہے کہ بھارت سوشل میڈیا صارفین یہ کہہ رہے ہیں کہ ہماری ٹیم ساوتھ افریقہ کو ہرا دے گی ۔ پاکستانیوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت مند ہے ہماری ٹیم آپ لوگوں کو دھوکہ نہیں دے گی ۔
یہاں تک کہ آج روہت شرما نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آفریقہ کی ٹیم کو باآسانی ہرا لیں گے ۔ حال ہی میں ساوتھ افریقہ نے بھارت کا دورہ بھی کیا تھا جس میں ان کو بھارتیوں سے شکست بھی ہوئی ہے تبھی ہم کہہ سکتے ہیں کہ کل کے میچ میں انڈیا کا پلڑا بھاری ہوگا اور امید کہ جارہی ہے کہ سوریا کمار اور ویرات کوہلی ویسی شاندار پرفارمنس دکھائیں گے جیسی وہ پچھلے کچھ میچز میں دکھا رہے ہیں ۔