مبارک ہو پاکستانیوں بارش نے بڑا فائدہ کردیا آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل بڑی ہلچل

اس وقت ورلڈ کپ میں سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے اور ان میچز میں بارش اپنا رنگ خوب دکھا رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے دونوں گروپس میں ٹیموں کی پوزیشن اوپر نیچے ہوچکی ہے ۔ اچھی ٹیمیں پوائنٹ ٹیبل ہر نیچے اور ہلکی ٹیمیں اوپر آگئی ہیں ۔ اور یہ سب بارش کی بدولت ہورہا ہے ۔

اگر ہم گروپ نمبر اے کی بات کریں تو اس مین نیوزی لینڈ دو میں سے ایک میچ جیت کر پہلے نمبر پر سری لنکا دوپوائنٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر آئیر لینڈ کے دو پوائنٹس ،آئرلینڈ کے دو پوائنٹس اور حیرت انگیز طور پر آسٹریلیا کے بھی دو پوائنٹس ہے مگر وہ گروپ میں نچلے درجے پر ہے اسی طرح اگر ہم گروپ بی کی باتیں کرتیں تو سب سے اوپر بنگلہ دیش کی ٹیم 2 پوائنٹس کیساتھ موجود ہے انڈیا کی ٹیم دوسرے نمبر پر تیسرے پر ساوتھ افریقہ چوتھے پر زمبابوے اور پاکستان پانچویں نمبر پر صفر پوائنٹ کیساتھ نیچے پہنچ گئی ہے ۔

لیکن کل پاکستان اور زمبابوے کے دوران میچ میں بارش کے امکانات بہت کم ہیں اور کل کا میچ جیت کر پاکستان دو پوائنٹس ضرور حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر اوپر کی بہتر پوزیشن پر چلا جائے گا ۔ پاکستان سے پہلے نیدر لینڈ اور ساوتھ افریقہ کا بھی میچ ہوگا اس میچ میں 80 فیصد بارش ہونے کے امکانات ہیں اور اگر کل نیدر لینڈ اور ساوتھ افریقہ کا میچ ڈرا ہوتا ہے تو پھر آپ سمجھ لے کہ پاکستان پر قسمت مہربان ہوگئی اور

اس کے بعد قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں جانے سے کوئی بھی نہیں روک پائے گا ۔ کل پاکستان کا میچ پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں کا فور کاسٹ بتاتا ہے کہ بارش بالکل تنگ نہیں کرنے والی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے