پاک بھارت میچ کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو یہیں روک دینا چاہیے ۔یہ بیان ایک آسٹریلین کھلاڑی کی جانب سے سامنے آیا ہے ۔ مگر اس کھلاڑی نے ایسا کیوں کہا ، اس سے پہلے بتاتے چلیں کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچز نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دوسرے ممالک کے لوگ اور کرکٹرز بھی بہت شو ق سے دیکھتے ہیں ۔
کچھ دن پہلے اتوار کے روز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے نہایت اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں ۔ جس پر تمام کرکٹ شائقین نظریں جمائے بیٹھے تھے ۔ دونوں ممالک کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں ، شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آسٹریلیا کے آل راونڈر مچل مارش بھی اس پر بیان دیے بغیر نہ رہ سکے ۔ پاک بھارت میچ ختم ہونے کے بعد مچل مارش کا کہنا تھا کہ اس میچ کے بعد ورلڈ کپ کی اہمیت ختم ہوگئی ہے ۔ اتوار کو ہونے والے پاک انڈیا میچ میں آخری بال پر بھارت نے پاکستان کو شکست دی ۔ ملبرون کرکٹ گروانڈ میں ہونے والے اس مقابلے کی باز گشت دنیا بھر میں ایسی سنائی دی کہ مچل مارش بھی اس پر بڑا بیان دینے سے نہ رہ سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے مقابلے اس سے زیادہ بہتر نہیں ہوسکتے ۔ جو اتوار کو ملبرون میں دنیا نے دیکھا ۔
مچل مارش نے یہاں تک کہا کہ میں اصل میں سوچتا ہوں کہ ہمیں ورلڈ کپ کو یہیں پر روک دینا چاہیے ۔ اگر اس سے بہتر کوئی میچ ہوسکتا ہے تو پھر ہی شائد ہمیں اس ایونٹ کے تین ہفتے شاندار لگے گیں ۔ مچل مارش کے مطابق پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ ہی دیکھنے کیلئے ایک ناقابل یقین میچ ہوتا ہے ۔