پاکستان بمقابلہ بھارت کے بعد اب قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ زمبابوے کیساتھ ہونے جارہا ہے جو کہ نہایت اہمیت کا حامل بن چکا ہے پوائنٹ ٹیبل کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا پڑے گا کہ ایسا معاملہ بن چکا ہے کہ پاکستان کو اب اپنے تمام میچز جیتنا ضروری ہیں اس کے بعد پاکستان سیمی فائنل کے اندر آسانی سے جاسکتا ہے ۔
اب دوسری طرف بھارتی میڈیا اور کچھ دوسرے لوگ بھی یہ کہہ رہے ہین کہ پاکستان کو جان بوجھ کر آئی سی سی فائدہ پہنچا رہا ہے کیونکہ جو میچ ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے کے مابین ہوا وہاں پر ساؤتھ افریقہ کو لازمی فاتح قرار دینا چاہیے تھا ۔مگر الٹا ایک ایک پوائنٹ دیکر بیلنس کردیا گیا تھا ۔ان لوگوں کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی یہ چاہتا ہے کہ بنگلہ دیش بھی ٹورنمنٹ سے باہر ہوجائے ساتھ ہی ساتھ جنوبی افریقہ بھی باہر ہوجائے کیونکہ ان ٹیموں کی ویورز شپ بہت کم ہے تبھی آئی سی سی کی کوشش ہے کہ ایک مرتبہ کرکٹ مداحوں کو انڈیا اور پاکستان کا مقابلہ دیکھنے کو ملے ۔
انڈیا اور پاکستان کا مقابلہ فائنل میں ہی ممکن ہوسکتا ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں تبھی یہ بھی ممکن نہیں کہ دونوں ٹیموں کا مقابلہ سیمی فائنل میں ہوسکے ۔ ان سبھی لوگوں کا جواز صرف ایک ہی میچ کی طرف ہے جو زمبابوے اور ساوتھ مابین ہوا تھا چونکہ اب میچ ختم ہوچکا ہے اور دونوں ٹیم یعنی زمبابوے کو بھی ایک پوائنٹ ملا اور ساوتھ افریقہ کو بھی ۔ اور اگر وہ میچ ساوتھ افریقہ جیت جاتا تو ان کے دو پوائنٹ ہوجاتے ۔ ایسے میں ان کے سیمی فائنل میں جانے کے چانسز بھی تقریبا تقریبا بن ہی جاتے ۔