نوبال رن آوٹ کا مسئلہ حل میچ دوبارہ سپر اوور کی صورت میں آئی سی سی ابھی دیکھیں

پاکستان بمقابلہ بھارت ، میچ تو کل کا ختم ہوچکا ہے ، مگر اس مقابلے میں ہونے والے کچھ افسوس ناک پہلووں کی باز گشت ابھی بھی جگہ جگہ سنائی دے رہی ہے ۔ کیونکہ پاکستانی مداح اس بات پر ٹکے ہوئے ہیں کہ پاکستان کیساتھ ناانصافی کی گئی تھی ۔ اور باربار وہ یہی سوال پوچھ رہے ہیں کہ آئی سی سی کے قوانین بھارت پر لاگو کیوں نہیں ہوتے ہیں

اگر اس کو میں سوال نہیں تو ویلڈ پوائنٹ کہوں تو وہ بھی غلط نہیں ہوگا ،کل جب بھارتی باولرز نے پاور پلے میں ہی بابراعظم اور رضوان کو آؤٹ کردیا تھا مگر پھر بھی بھارتی کھلاڑیوں کے چہرے اترے ہوئے تھے ان کے ایکسپریشن چہرے سے صاف دکھائی دے رہا تھا کہ وہ بہت زیادہ پریشر میں ہیں۔ اتنا پریشر میں بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ یا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دیکھا تھا ۔ اور جب مڈل میں افتخار چچا نے لمبے لمبے چھکے مارے تو روہت شرما کا رویہ اپنے کھلاڑیوں کیساتھ بہت نامناسب نظر آرہا تھا ۔

یعنی کہ وہ بطور کپتان لڑکھڑا گئے تھے ان کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس سپویشن میں اب کرنا کیا ہے ۔اور آخر میں جاکر پھر پاکستانی باولرز خاص کر پیسرز کی بہت ہی کمال کی باولنگ دیکھنے کو ملی تھی ۔ اور بھارتی بلے بازوں کو اسکور کا تعاقب کرنے سے روکے رکھا ۔ اور پھر ایک ایسا وقت بھی آیا کہ بھارت کو 18 بالز پر 48 رنز درکار تھے جو کہ بھارتی ٹیم کیلئے ناممکن رنز لگ رہے تھے ، کیونکہ اس لمحے نا کوہلی اور پانڈے سے شاٹس لگ رہی تھی ۔ لیکن بار بار ایمپائر ان کی سائیڈ لینے جارہے تھے جس کے بعد جو نتیجہ نکلا وہ آپ کے سامنے ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے