آخری اوور میں بولنگ کرنا نواز کا کام نہیں ہے۔۔پاکستان ایک بولر کم کھلا رہا ہے، اس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرو۔۔ شعیب اختر

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آج پاکستان اور انڈیا کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے ڈالی ۔ آج کے میچ میں سب سے شاندار چیز ویرات کوہلی کی اننگر تھی جنھوں نے بہت ہی شاندار میچ وننگ اننگز کھیل کر جیت پاکستان کے منہ سے چھین لی ۔

اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں شعیب اختر نے بھی ویرات کی اننگز کی خوب تعریف کی ، بلکہ وسیم اکرم نے تو اپنے ایک تجزیے میں کہا کہ ویرات کی اننگز ایسی تھی جیسے کوئی اے لین ہمارے بیچ آگیا ہواور بابراعظم کے محمد نواز کو آخری اوور کروانے پر ان کی خوب کلاس بھی لی ۔ راولپنڈی ایکسپریس کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ پاکستان عمدہ کھیلا مگر جیت ویرات کوہلی کو مبارک ہو ۔ پاکستان نے آج کے میچ میں ایک باولر کم کھیلایا تھا یہی مسئلہ آپ کو دبئی میں بھی فیس کرنا پڑا تھا ۔ اگر مجھ سے پوچھیں تو اس وقت ایک پورا باولر ٹیم میں شامل ہونا چاہیے ۔ اگر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو ایک کمی بھی پوری ہوجائے گی ۔

اگر آپ کوئی اور باولر نہیں کھیلانا چاہیے یا پھر فہیم اشرف کو ٹیم میں نہیں لینا چاہتے تو آپ کو محمد نواز سے 14 یا 15 اوور میں باولنگ مکمل کروا لینی چاہیے ۔ تاکہ اگر اس کو رنز پڑتے بھی ہیں تو پہلے ہی پڑ جائیں کوچ اور مینجمنٹ اور کپتان کو ایک باولر کی کسی طرح سے ذمہ داری اٹھانی ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے