پاکستان کا باولنگ اٹیک خاص کر پیسر ہمیشہ سے ہی کرکٹ کی دنیا میں بہترین رہا ہے ۔ اس بار آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاہین ، حارث اور نسیم شاہ خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔ جدھر شاہین اور حارث روف تجربہ کار ہیں وہیں نسیم شاہ نے بھی ورلڈ کپ میں اپنے کچھ اسپیلز سے کرکٹ مداحوں کو حیران کر رکھا ہے ۔

اور اس میں بھی کوئی شک نہیں اس وقت پاکستان کی سٹرنتھ بیٹنگ کی بجائے باولنگ میں ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ جیتا بھی تو اپنی باولنگ کی وجہ سے جیتے گا ۔انڈیا کے سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا کا پاکستانی باولنگ کو لیکر ایک حیران کن بیان سامنے آیا ہے ۔ ان کے مطابق انڈیا پاکستان کے مابین میچ شاہین آفریدی کی بجائے حارث روف بھارتی بلے بازوں کیلئے سب سے بڑا خطرا ہونگے۔ سابق کرکٹر نے شاہین اور حارث دونوں کی صلاحیتوں کا موازنہ بھی کیا ۔ اور اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ شاہین ابھی تک اپنی عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے ۔ کیونکہ ابھی حال ہی میں وہ ایک بڑی انجری سے واپس آئے ہیں ۔
تبھی میری نظر میں اتوار کو ہونے والے میچ میں شاہین کی بجائے حارث روف سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ شاہین آفریدی اپنی بہترین کارکردگی کے پاس پہنچنے کے قریب تو ہیں مگر ابھی وہاں نہیں ہیں ۔ اور 23 اکتوبر تک مکمل ردھم میں واپس آنے کا ان کا کوئی امکان بھی نظر نہیں آتا ۔