نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی راس ٹیلر بھی پاکستان کرکٹ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں حال ہی میں پاکستان ٹیم کے حؤالے سے ان کے ایک بیان نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم مسلسل مڈل آڈر کے مسائل کا شکار ہے مگر میرے خیال سے مڈل آڈر کے لئے پاکستان ٹیم کو حیدر علی کولازمی تھوڑے عرصے کیلئے آزمانہ چاہیے ۔

کیونکہ اس نوجوان کھلاڑی میں جذبہ بھی ٹیلنٹ بھی اور پاور ہٹنگ بھی ہے ۔ اس کی تیز اننگ ، بابر اور رضوان کی اینکرنگ کو مکمل کرسکتی ہے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے حوالے سے اپنے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے انھوں نے حیدر علی کی پراثر کاکردگی پیش کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی ۔ ٹیلر کا مزید کہنا تھا کہ حیدر علی میں کچھ تو خاص بات ہے پاکستان ٹیم میں کبھی اس کو ٹاپ اور کبھی مڈل آڈر میں آزمایا جاتا ہے لیکن جس پوزیشن پر بھی وہ بلے بازی کرتا ہے وہ جارہانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ اس وقت رضوان اور بابر کے اردگرد گھوم رہی ہے ۔ اس لئے کم گیندوں کی وجہ سے دوسرے بلے باز کچھ خاص پرفارمنس نہیں دے پارہے ۔ مگر حیدر علی کم گیندوں پر بھی بڑا اسکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جیسا کہ انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں کیا تھا ۔