پاکستان ٹیم آج اپنا پہلا وارم اپ میچ انگلینڈ سے ہار چکی ہے آج ایک بار پھر پاکستان کا مڈل آڈر بُری طرح ناکام ہوگیا ۔ پاکستان کی پوری اننگز میں صرف ایک چھکا وہ بھی محمد وسیم نے لگایا ۔ جبکہ انگلینڈ کی جانب سے 12 چھکے لگائے گئے ۔ اور قومی ٹیم کی کی بُری فیلڈنگ بھی درد سر بن گئی ہے ۔
اب پاکستان کا دوسرا مقابلہ یعنی دوسرا وارم اپ میچ افغانستان کے خلاف ہے اور مداح اس بات کی تلاش میں ہے کہ یہ مقابلہ کس دن اور کتنے بجے ہوگا ۔ کیونکہ سب چیزیں تبدیل ہونے جارہی ہیں ٹیم بھی تبدیل ہونے جارہی ہے ۔ٹائم ٹیبل بھی تبدیل ہونے جارہا ہے ۔ اور وینیو تو وہی رہے گا ۔ یہاں یہ بات بھی بتاتے چلیں کہ افغانستان اپنا پہلا وارم اپ میچ جیت چکا ہے اور ایک اچھے مارجن اور آرام سے جیتا ہے ۔کیونکہ انھوں نے بنگلہ دیش جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے ۔
اب اس مقابلے کی ٹائمنگ کی بات کریں تو یہ مقابلہ صبح کے آٹھ بجے شروع ہوگا ۔ یعنی کے 19 اکتوبر کو صبح آٹھ بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہوجائے گا ۔ اسی گراونڈ کے اندر ایسی وینیو کے اندر پاکستانی ٹیم کو کھیلنا ہے جہاں آج انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی ہے ۔
پاکستانی ٹیم کو بہت محنت کرنا پڑے گی ۔ کیونکہ افغانستان کی ٹیم بہت مضبوط طریقے سے کم بیک کررہی ہے ۔ اور ایشیا کپ کے میچ میں بھی افغانستان نے ہمیں کافی ٹف ٹائم دیا تھا ۔ اور لگتا ہے کہ بابراعظم ایک بار پھر قومی ٹیم کی کمان دوسرا وارم اپ میچ میں سنبھالیں گے ۔
کرکټ تازه خبرونه معلومات