آج پہلا وارم اپ میچ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹائم ٹیبل لائیو میچ کب شروع ہوگا

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، سہ ملکی سیریز کے بعد اب دونوں ٹیموں وارم اپ میچ کیلئے ایک دوسرے کیساتھ زور آزمائی کریں گی ۔ پاکستانی اپنا پہلا وارم اپ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلنے جارہا ہے ۔ یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے دوپہر کو اسٹار اسپورٹس پر لائیو دیکھنے کو ملے گا

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام تو پہلے ہی آپ کے سامنے آچکے ہیں ۔ بس عثمان قادر کی جگہ فخرزمان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے اور اس بات کے بھی چانسز ہیں کہ فخرزمان وارم اپ میچ بھی کھیلتے ہوئے دیکھائی دیں مگر ابھی اس بات کو کنفرم نہیں کیا جاسکتا ۔ اگر اس مقابلے کی تاریخ کی بات کریں تو بہت سے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ شائد یہ مقابلہ کل سے شروع ہونے جارہا ہے ۔ مگر حقیقت میں یہ مقابلہ 17 اکتوبر کو شروع ہوجائے گا ۔

وارم اپ میچ کیلئے متوقع کھلاڑیوں کی ٹیم :-

بابر اعظم، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخرزمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمدحسنین، محمد نواز، محمدرضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود کے نام شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے