بڑی خبر :سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اسکواڈ میں تبدیلی کردی گئی ، سب کے فیورٹ کھلاڑی کی واپسی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز 16 اکتوبر کو ہوجائے گا ۔ اور پاکستان اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو انڈیا کے خلاف کھیلے گا ۔ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کرتو دیا گیا ہے مگر کرکٹ مداح ٹیم سلیکشن سے خوش نظر نہیں اتے ۔اب حالیہ اطلاعات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کی جاچکی ہے ۔

سلیکشن کمیٹی نے لیگ اسپنر عثمان قادر کو اسکواڈ سے باہر کرکے فخرزمان کو 15 رکنی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ بنادیا ہے ۔ اب پی سی بی کی جانب سے جو اعلامیہ جاری ہوا ہے اس کے مطابق یہ تبدیلی عثمان قادر کو بالکل بھی باہر نہیں کیا جارہا بلکہ وہ بحیثیت ٹریولنگ ریزور کھلاڑی کے طور پر پاکستانی ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے ۔ اس تبدیلی سے قبل فخرزمان ان تین کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان اسکواڈ کا حصہ تھے ۔ آج کے فیصلے کے بعد فخر ، شاہین آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین چلے جائیں گے

:-اس تبدیلی کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ کی لسٹ (اپ ڈیٹ)

بابر اعظم، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخرزمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمدحسنین، محمد نواز، محمدرضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود کے نام شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے