پاکستانی بلے باز حیدر علی کی آج نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ میں بہت ہی عمدہ بلے بازی دیکھنے کو ملی ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں ۔ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ حیدر علی آج جیسا پرفارم کیا ہے اس سے ان کے انٹرنیشل کیرئیر کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔
اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کیونکہ حیدر علی کی پرفارمنس پچھلے کچھ میچز سے کافی مشکلات کا شکار تھی ۔ اور حیدر علی کو ایک ایسی اننگز چاہیے تھی جس سے وہ اپنی پرانی فارم کو واپس لوٹا سکتے ۔ اور ان کا اعتماد بھی بحال ہوتا ۔ اور آج ایسا ہوچکا ہے اور ٹھیک اس وقت ہوا ہے جب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بس شروع ہونے کو ہے ۔ ایسے میں بھارتی میڈیا پر بھی حیدر علی کی تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں ۔ اور کہا جارہا ہے کہ جو مڈل آڈر مشکلات کا شکار تھا وہ اب سے پرفارم کرنا شروع ہوچکا ہے ۔ اور مین ایونٹ بھی پاکستان کے سر پر آن پہنچا ہے ۔
اگر ہم حیدر علی کی آج کی بلے بازی کی بات کریں تو انھوں نے آتے ساتھ ہی پاور ہٹنگ شروع کردی ، کیونکہ پہلے حیدر علی کو بھیجنے سے پہلے کہا جاتا ہے کہ شروع میں زیادہ تیز نہیں کھیلنا ہے ۔
مگر ان کے آج جتنے بھی شاٹس تھے وہ بہت کمال کے اور کلئیر ہٹنگ ہورہی تھی ۔ حیدر علی کرکٹ میں اپنا آئیڈیل روہت شرما کر کرار دیتے ہیں اور آج حیدر علی نے بھی ان جیسا پرفارم کیا ہے ۔ اور ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں ۔ اور روہت گپتا پہلے ہی ان کی بہت تعریفیں کرچکے ہیں کہ حیدر علی بہت عمدہ بلے باز ہے مگر اس کو ایک موقع کی تلاش تھی جو آج مل گیا ۔ آج سے حیدر علی کے نئے دور کا آغاز ہے ۔