ذرائع کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنمنٹ میں آج نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کردیا ۔ اور آج کی شکست کے بعد بنگلہ دیش فائنل کی ریس سے باہر بھی ہوگیا ۔ اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین فائنل میچ 14 اکتوبر بروز جمعہ کو کھیلا جارہا ہے ۔

اور اس میچ سے پہلے ہونے والا پاک بنگلہ دیش کا میچ پریکٹس میچ کی شکل اختیار کرچکا ہے ۔ بابراعظم نے بھی اس موقع کو غنیمت جان کر اپنی بینچ سٹرینتھ کو پھر سے آزمانے کا ارادہ کرلیا ہے ۔
ذرائع سے بتایا جارہا ہے کہ محمد رضوان کو کل کے میچ میں آرام دیا جائے گا ۔ اور اس میچ میں باولنگ کو بھی آزمانے کے ارادہ کرلیا گیا ہے ۔
بابراعظم تجربے کے طور پر شاداب خان یا پھر محمد نواز کو ریسٹ دیں گے اور چاروں فاسٹ باولرز ، محمد وسیم ، شاہنواز دہانی ، محمد حسنین اور نسیم شاہ کیساتھ اٹیک کریں گے ۔ اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث اور خوشدل شاہ بھی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں ۔