پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ پہلے انڈین پیسرز کی گیند میں نہ سوئنگ اور نہ ہی رفتار ہوتی تھی ، پاکستان کے اوپنرز سیدانور اور عامر سہیل ان باولرز کو ہیلمٹ کی بجائے ٹوپی پہن کر کھیلتے تھے ۔ سلمان بٹ نے نے ایک یوٹیوب چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ سعید انور اور عامر سہیل انڈین پیسرز کو بغیر ہیلمٹ کے پاور ہٹنگ کیا کرتے تھے ۔

یہاں یہ بات واضح کرتے چلیں کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین 2013 سے ایک بھی باقاعدہ طور پر سیریز کھیلی گئی ۔ مگر اب دونوں روایتی حریف اسی مہینہ اکتوبر میں شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 23 اکتوبر کو مدمقابل ہونگے ۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ میں دو میچز کھیلے گئے تھے ۔ جس میں سے گروپ مرحلے میں تو انڈیا نے پاکستان کو شکست دی تھی ، جبکہ سپر اسٹیج پر پاکستان نے بھارت کو ہرا کر اپنا حساب برابر کردیا تھا