عبدالرزاق کے بیٹے علی رزاق کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے ؟

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے بیٹے علی رزاق پاکستان جونئیر لیگ میں بہاولپور رائیلز کی جانب سے بہترین انداز میں کھیل رہے ہیں اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق حیدر آباد سنٹر زکے کوچ ہیں علی رزاق اپنے والد کی طرح میڈیم پیس بولنگ بھی کرتے ہیں وہ بیٹنگ آل راؤنڈر بھی ہیں۔

علی رزاق نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بچپن سے ہی اپنے والد کو کھیلتے دیکھا ہے انہی کو دیکھ کر بولنگ بھی شروع کی والد شروع سے انسپائریشن ہیں۔
علی رزاق نے بتایا کہ والد ہمیشہ بتاتے ہیں کہ میں نے کہاں غلطی کی اور مجھے کیا کرنا ہے ابھی وہ دوسری ٹیم کے کوچ ہیں لیکن پھر بھی میچ کے بعد بتاتے ہیں ڈانٹ بھی پڑتی ہے ۔یہ تو ساتھ ساتھ چلتی ہے۔
علی رزاق نے کہا کہ بلے بازی میں رکی پونٹنگ سے متاثر ہوں ان کی ویڈیوز دیکھتا ہوں جبکہ بین اسٹوکس میرے پسندیدہ آل راؤنڈر ہیں
ان کو فالو کرتاہوں میں بین اسٹوکس کی اپنے والد کے سامنے بھی تعریف کرتا ہوں انہیں برا نہیں لگتا ،بس وہ پازیٹو میچ کھیلنے کا کہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے