یہ ایک مسئلہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں لے ڈوبے گا ، کامران اکمل نے خبردار کردیا

آج نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے ڈالی ۔ اس موقع پر کامران اکمل نے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم پر تنقید کے شدید نشتر چلادیے ،ان کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کی حکمت عملی کیساتھ ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں جارہی ہے تو یہ شکست کے مترادف ہے ۔ سابق وکٹ کیپر بلے باز نے پاکستانی ٹیم کی حالیہ سیریز کے

دوران کرکٹ ٹیم کی بلے بازی کی پرفارمنس اور حکمت عملی پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ اسی ماہ شروع ہونے والا ہے اور ہم بلاوجہ تجربات کرنے میں لگے ہیں کیا یہ وقت تجربات کا ہے ؟ پی سی بی اور بابراعظم کو اب جا کر تجربات کرنا یاد آرہا ہے ۔ یہ وقت ٹیم کو مضبوط بنانا اور ان کی کارکردگی میں تسلسل پیدا کرنے کا ہے ۔کامران اکمل نے پاکستانی ٹیم کی مڈل آڈر کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا مڈل آڈر میں کھلاڑی رکھنا مجبوری ہے کہ پلئینگ الیون ہر صورت میں مکمل کرنی ہے، ان کا مزید کہنا تھا

کہ اگر یہی صورت حال رہی تو ورلڈ کپ میں یہی مڈل آڈر پاکستان کو لے ڈوبے گا ۔ اگر میرے دل کی بات پوچھیں تو بابراعظم یا محمد رضوان میں سے کسی ایک کو خود بڑا دل کرکے مڈل آڈر میں آنا ہوگا ۔ تاکہ پاکستان کا مڈل آڈر مضبوط ہوسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے