بابر ، رضوان کیطرح بھڑکیلا نہیں، خاموشی سے سب کچھ حاصل کرنیوالا بیٹر ہے، ویوین رچرڈز سن بھی بابر اعظم کے فین نکلے

عظیم لیجنڈی بلے باز ویوین رچرڈز بھی پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کے فین نکلے ہیں ۔ وہ اس وقت پاکستان جونیر لیگ میں گوادر شارکس کے مینٹور کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ اسپورٹس ویب سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم ، محمد رضوان کی طرح بھڑک نہیں جاتا ۔ وہ ٹھنڈے دماغ سے سب کچھ حاصل کرنیوالا بلے باز ہےاور اس نے اس بات کو ثابت بھی کیا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بابراعظم کا ہمیشہ سے مداح رہا ہوں ۔بہت سے لوگ بابراعظم کے حد سے زیادہ ٹیکنیکل ہونے پر تنقید کے نشتر چلاتے ہیں مگر میرے خیال سے بابراعظم ، رضوان کی طرح بھڑکنے والا اور جوش میں آنے والا بلے باز نہیں ہے ۔ وہ چپ چاپ سب کچھ حاصل کرنے والا بیٹر ہے۔پاکستانی ٹیم جب انگلینڈ سے ہوم سیریز ہاری تو ویوین رچرڈز نے اس پر کافی مایوسی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو مزید اپنے کچھ شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔ انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد یقیناً کھلاڑیوں کے حوصلے ٹوٹے ہونگے ۔ انگلینڈ نے پاکستان کے گروانڈز پر بہترین کرکٹ کھیلی ہے ۔ میرے خیال سے انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ضرور کچھ سرپرائز دے گی ۔

انھوں نے فرمایا کہ مڈل آڈر کے بلے بازوں کو سیٹ ہونے کیلئے وقت اور گیندیں بہت تھوڑی مل رہی ہیں کیونکہ اوپر بابراعظم اور رضوان بہت اچھا سنبھال رہے ہیں مگر پاکستانی ٹیم کو مڈل آڈر پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ اگر رضوان یا بابراعظم آؤٹ ہوجائیں تو مڈل آڈر ٹیم کو سہارا دے سکے ۔ سابق ویسٹ انڈیز کے کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ

پاکستانی ٹیم بلاشبہ باکمال صلاحیت رکھتی ہے ۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اس وقت جدھر ہے اس پر میں صرف افسوس ہی کرسکتا ہوں ۔ اس بار ٹیم نے مین راونڈ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے