بابر نے نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری بنا کر کوہلی اور شرما کا ریکارڈ برابر کر دیا

کراچی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی چھ وکٹوں سے جیت کے دوران ہندوستانی بلے باز ویرات کوہلی اور روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ برابر کردیا۔پاکستان نے ہفتے کے روز بابر اعظم کے 79 رنز، شاداب خان کے 22 گیندوں پر تیز 34 رنز اور باؤلرز کی

شاندار کارکردگی کی بدولت سیریز کے اپنے دوسرے میچ میں کیویز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔اسی میچ میں بابراعظم نے اپنے کیرئیر کی 28 ویں نصف سینچری بناکر ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ، جنھوں نے خود بھی 84 اننگز کھیل کر 28 ویں نصف سینچری اسکور کی تھی ۔ اسی طرح دوسری جانب 27 سال کی عمر میں رنز کے تعاقب میں 12 نصف سینچریاں بناکر انڈیا کے کپتان رہت شرما کا ریکارڈ بھی برابر کرڈالا ہے ۔

پاکستان ٹرائی نیشنل سیریز میں اب تک اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکا ہے ۔ اب اسکا اگلہ مقابلہ کل بروز پیر نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوجائے گا ۔ امید یہی کی جارہی ہے کہ اس سیریز کا فائنل میچ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ہی ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے