ذرائع کے مطابق میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو انہی کے ہوم گراونڈ پر شکست دینے سے ٹیم کا مورال بہت بلند ہوگیا ہے ۔ اور ہماری ٹیم نے جیسے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلا تھا ویسی ہی پرفارمنس آج نیوزی لینڈ کے خلاف دی ہے ۔
آج کے میچ میں کھلاڑیوں کی مثبت پرفارمنسسزرہی ہیں ۔ ہمارے باولرز نے بتائے گئے پلان کے عین مطابق گیند بازی کی ہے ۔ اور بلے بازوں نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بحیثت ٹیم ہر کھلاڑی اپنا 100 فیصد دینے کی بھرپور کوشش کررہا ہے ۔ ہمارا پہلے سے یہ پلان تیار تھا کہ اگر اوپر کی وکٹیں جلدی گرتی ہیں تو شاداب خان اور محمد نواز کو موقع فراہم کیا جائے گا ۔کیونکہ ہمیں ان دونوں کھلاڑیوں کی بلے بازی کی صلاحیتوں کا بھی باخوبی علم ہے جس طرح یہ بڑی شاٹس کے ذریعے مخالف باولرز پر پریشر ڈالتے ہیں وہ ہمارے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔
کہا جارہا ہے کہ ہم نے مڈل آڈر پر بھروسہ نہیں کیا ۔ایسی بات بلکل بھی نہیں ہے بلکہ کافی عرصے سے شاداب کو پراپر بیٹنگ کا موقع نہیں مل رہا تھا تبھی ہم نے سوچا کیوں نہ آج شاداب کو آزمایا جائے ۔
اور وہی ہوا شاداب نے اپنی مہارات سے سب کے دل جیت لئے ، اور میری شاداب کیساتھ جو پارٹنر شپ لگی وہ آج کے میچ میں سب سے اہم ثابت ہوئی ۔
مگر ساتھ میں حارث روف نے جس طرح سے عمدہ باولنگ کی وہ بہت زبردست رہی ہے اسی نے ہمارے لئے میچ سیٹ کیا اور وہی ہمارے لئے گیم جینجر لمحہ تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور کرنے نہیں دیا ۔ اور نیوزی لینڈ کو انہی کے ہوم گراونڈ میں شکست دیکر کھلاڑیوں کے مورال میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔