ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے آج نجی ٹی وی سے تفصیلی گفتگو کی جس میں انھوں نے تھوڑی بے بسی کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں کپتان ہوتا تو جیسے ہماری ٹیم میں 2 اسپن باولنگ آل راونڈر ہیں تو میں ان کھلاڑیوں کیساتھ 4 فاسٹ باولرز بھی کھیلاتا ۔ پھر ان سے پوچھا گیا کہ سابق کھلاڑی ورلڈ کپ کیلئے اپنی اپنی پلئنگ الیون بتارہے ہیں
آپ بھی اپنی پلئنگ الیون کے بارے میں بتائیں ، اس بات پر محمد وسیم مسکرا دیے اور ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے ابھی مشکل کام ہے مگر میں باقیوں کی طرح اوپنرز کو کبھی نہ چھیٹرتا ۔ موجودہ اوپنرز کی جوڑی سب سے بہترین ہے ۔ اور ان دونوں نے ہمیں بہت اچھے رزلٹ دیے ہیں ۔ مگر کبھی کبھی پارٹنر شپ نہیں بھی لگتی جو کہ کھیل کا حصہ ہے ۔مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ چند میچوں کو جواز بنا کر جوڑی کو تبدیل کردیا جائے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے اس وقت پاکستانی ٹیم کی کپتانی کا موقع ملتا تو میں شاداب اور نواز کو 4 سے 5 کے بیٹنگ آڈر پر بھیجتا کیونکہ یہ دونوں کھلاڑی منجھے ہوئے بلے باز ہیں اور میرے چار فاسٹ باولر ہوتے جس میں شاہین آفریدی ، حارث روف ، نسیم شاہ اور وسیم جونیر ہیں ۔
ان سے نمبر 3 پوزیشن کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب فخرزمان واپس آئیں گے تو پھر یہ مشکل فیصلہ بھی لینا پڑے گا کہ ضرورت کے حساب سے فخرزمان کو چانس دیں یا پھر شان مسعود کو ۔