ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ باولر اور لاہورقلندر کے کوچ عاقب جاوید نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے انتخاب کیے گئے پاکستانی اسکواڈ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے لکھوا لیں یہ اسکواڈ آپ کو کبھی ورلڈ کپ نہیں جتوا سکتا ۔ جب آپ ناکام پلئیرز کو بار بار موقع دیتے ہیں تو ٹیم کا مورال ویسے ہی بیٹھ جاتا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں اس وقت ایک ایسے سنیر کھلاڑی کی ضرورت ہے جو میچ ونر بھی ہو اس کے لئے شعیب ملک سب سے بہترین چوائس ہوسکتا ہے مڈل آڈر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے دیدہ دلیری سے بڑے فیصلے کرنا پڑ جائیں گے ورنہ ورلڈ کپ میں بھی مڈل آڈر کی ناکامی کا رونا روتے ہوئے نظر آئیں گے۔اور اگر مجھ سے پوچھیں تو مڈل آڈر میں سب سے موزوں پلئیر شعیب ملک نظر آتا ہے محمد وسیم کو 10 اکتوبر سے پہلے یہ بڑا فیصلہ لینا پڑے گا
محمد رضوان کیساتھ بابراعظم کی بجائے فخرزمان سے اوپننگ کروائیں ، ون ڈاوں شان مسعود اور نمبر 4 پر بابراعظم خود آئیں پھر 5 پر شعیب ملک اور اس کے بعد آصف علی کی پوزیشن سیٹ کردیں ۔ تو موجودہ کھلاڑیوں کے حساب سے بہترین ٹیم صحیح بیٹنگ آڈر کیساتھ سامنے آجائے گی ۔
اور آصف علی کو اس پوزیشن پر وہی رول ملے گا جس کیلئے اس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد شاداب خان اور محمد نواز کی بیٹنگ پوزیشن زبردست رہیں گی ۔ یہ ایک ایسا مضبوط کمبینیشن بنتا ہے جو آپ کے مڈل آڈر کو مضبوط کرتا ہے بلکہ ورلڈ کپ میں کوئی نہ کوئی نتیجہ بھی دلوا سکتا ہے