بڑی خبر ! محمد وسیم نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں 3 کھلاڑیوں کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق اس وقت کرکٹ مینجمنٹ اور سلیکٹرز میں بہت بے چینی پائی جارہی ہے ۔ جس کی سب سے بڑی وجہ پاکستانی ٹیم کا اپنے ہوم گراونڈ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کھانا ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ سیریز سے پہلے پاکستانی ٹیم فیورٹ سمجھی جارہی تھی ، مگر یہ کیا انگلینڈ کی ٹیم جس کے بیشتر کھلاڑی ہماری پیچز کا تجربہ بھی نہیں رکھتے اس کے باوجود پاکستان کو بُری طرح شکست دیکر چلے گئے

کل سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ٹیم کی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کی جارہی ہے ۔ اور تو اور وقار یونس اور وسیم اکرم بھی موجودہ پاکستانی اسکواڈ سے ناخؤش ہونے کیوجہ سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنی اپنی پلئنگ الیون کی لسٹ شئیر کردی ہے ۔ یہی وجہ ہے پاکستانی کرکٹ بورڈ اور چیف سلیکٹر محمد وسیم پر بہت دباؤ ہے ۔ کہ موجودہ اسکواڈ میں حتمی تاریخ سے پہلے پہلے مڈل آڈر کیلئے تبدیلیاں کی جائیں ۔
جس وجہ سے محمد وسیم نے مینجمنٹ اور دیگر سلیکٹرز کیساتھ ملکر سر جوڑ لئے ہیں اور انھوں نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیاں کی جائیں گی ۔

اب ذرائع سے جو انفارمیشن سامنے آرہی ہیں اس کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں 2 سے 3 کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔ اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ محمد وسیم ان کھلاڑیوں کی تبدیلیوں کا اعلان 10 اکتوبر سے پہلے پہلے کریں گے ، کیونکہ آئی سی سی کی جانب سے 10 اکتوبر اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی تبدیلی کیلئے آخری تاریخ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے