جو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ آپکو ملنا چاہیے تھا وہ حارث روف کو کیوں ملا ؟ محمد رضوان کی بیٹیوں کا معصومانہ سوال

پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی اپنی بیٹیوں کیساتھ ایک بہت پیاری ویڈیو گردش کررہی ہے ، جس میں ان کی بیٹیوں نے ان سے ایوارڈ کے حوالے سے سوال کیا ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر گردش ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان بابراعظم سے بات چیت کررہے ہوتے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ میری بیٹیوں نے مجھ سے پوچھا کہ

آپ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ کیوں نہیں ملا ؟ تو میں نے جواب دیا کہ میں نے خراب بیٹنگ کی تھی تو پھر میری بیٹی نے پوچھا آپ نے خراب بلے بازی کیوں کی تھی ؟اسی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان نے میچ کے بعد اپنی بیٹیوں کی حارث روف کیساتھ ملاقات بھی کروائی تھی ۔

یہاں بتاتے چلیں کہ حارث روف کی چوتھے ٹی ٹونٹی میں عمدہ باولنگ کے باعث پاکستان نے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو تین رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برار کرلی تھی ۔ اور حارث روف کو عمدہ باولنگ کیوجہ سے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔ انھوں نے 4 اوورز میں 32 رنز کے عوض انگلینڈ کے 3 کھلاریوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے