پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں سے چار میچز کراچی میں ہوچکے ہیں جس میں سے دو میں انگلینڈ اور دو میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے ، باقی کے تین میچز لاہور قذافی اسٹیڈیم میں شروع کیے جارہے ہیں جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا ساڑھے سات بجے شروع ہوجائیں گے
اب چونکہ دونوں ٹیمیں دو دو میچ جیت کر برابر جارہی ہیں تبھی کپتان بابراعظم کی جانب سے لاہور کے بقیہ تین میچز کیلئے 3 سے 4 کھلاڑیوں کی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہےپاکستانی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور پیسر نسیم شاہ پاک انگلینڈ سیریز کے ابتدائی میچز میں شامل نہیں تھے ان کو ریسٹ دیا گیا تھا مگر اب ان دونوں کو ہی لاہور کے میچز میں شامل کیا جارہا ہے جس سے قومی ٹیم میں جان پڑ جائے گی ۔ کیونکہ بابراعظم کی کوشش ہے کہ باقی کے تین کے تین میچز انگلینڈ سے جیت کر ورلڈ کپ کیلئے پریشر قائم کیا جاسکے ۔
نسیم شاہ کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں حصہ بنایا گیا تھا مگر پھر ان کو باقی کے تین میچز میں آرام دیا گیا تھا ، جب کہ شاداب خان سرے سے ایک میچ نہیں کھیلے ، بابراعظم ان دونوں کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ تک آرام دینا چاہتے تھے مگر موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان کھلاڑیوں کو دوبارہ شامل کیا جارہا ہے ۔
