پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو تین رنز سے شکست دینے کے بعد حارث رؤف کی ان کی اعلیٰ ڈیتھ باؤلنگ کی مہارت کو سراہا ہے۔پاکستان کے 167 رنز کے تعاقب میں، انگلینڈ نے ابتدائی طور پر دو وکٹیں کھو دی تھیں لیکن ہیری بروک اور کپتان معین علی کی ذمہ درانہ بلے بازی نے ٹیم کو بڑا سہارا دیا۔
آخری دو اوورز میں تقریباً نو رنز درکار تھے ، مگر حارث روف کے ڈیتھ اوور نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا جب سیٹ اور خطرناک بلے ب از ڈاسن اپنی شاٹ پر قابو نہ رکھ سکے اور مڈ وکٹ پر فیلڈر کو اپنا کیچ پکڑوا دیا ۔ اگلی گیند پر ڈیبیو کرنے والے اولی سٹون کو کلین بولڈ کردیا جس کے بعد پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہوگئے۔ٹویٹر پر، آرتھر نے رؤف کی باؤلنگ کی مہارت کی تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ پاور ہٹر آصف علی کو مزید گیندوں کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ آخر میں ان کے دو چھکے ایک بڑا فرق ثابت ہوئے۔آرتھر نے ٹویٹر پر لکھا،
"حارث رؤف کی طرف سے کچھ زبردست ڈیتھ بولنگ لیکن آصف علی نے بھی میچ میں فرق ڈالا ہے، انہیں مزید گیندوں کا سامنا کرنا پڑے گا!”
Some great death bowling from Haris Rauf but Asif Ali the difference,he has to face more balls!
— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) September 25, 2022
پاکستان اب بدھ (28 ستمبر) کو پانچویں T20I میں انگلینڈ کا سامنا کرے گا کیونکہ اب سیریز کے باقی تین میچوں کے لیے ایکشن لاہور کے کرکٹ گراونڈز میں سجے گا