پاکستان کے تیز گیند باز حارث روف نے میچ کے اختتام میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جب میچ کے 18 ویں اوور میں محمد حسنین کو چار چوکے اور ایک چھکا کی مدد سے 24 رنز بنالیے تو اس لمحے ہی میں نے لیام ڈاسن کو آوٹ کرنے کا پلان تیار کرلیا تھا مجھے اندازہ ہوچکا تھا کہ حسنین کی کن گیندوں کو ڈاسن شاٹس میں تبدیل کررہا ہے اور جب میں گیند بازی کرنے آیا تو لیام کی کمزوری کو ٹارگٹ بنایا
پہلی گیند پر لیام ڈاسن نے تو شاٹ کھیل لی مگر دوسری گیند پر وہ قابو میں آگیا اور اپنی وکٹ گنوا بیٹھا ۔جس کے بعد پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہوگئے۔حارث روف کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اوور کروانے ایا تو ذہن میں ایک ہی بات تھی کہ اخری بال تک فائٹ کرنی ہے ۔چوتھے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 166 رنز ہی بناپائی تھی اپنے ہدف کے دفاع میں ٹیم جب میدان میں اتری تو پلئیرز کو یہی کہا گیا تھا کہ جیت اور کھیل کا حصہ ہے مگر گراونڈ میں ہمارا سو فیصد نظر آنا چاہیے ۔ تبھی ہر پلئیر نےہی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان نے ہارا ہوا میچ اپنی جھولی میں ڈال لیا
