آصف علی کو پاکستان کی اننگز میں آخر اوور میں بلے بازی کا موقع ملا اور انہوں نے تین گیندوں کی اہم اننگز میں دو چھکے لگائے۔آخری اوور میں جب وہ کریز پر پہنچے تو پاکستان کا اسکور 152-4 تھا، آصف نے خوب بلا گھمایا اور انگلینڈ کے باولر ریسلی ٹوپی کو دو زبردست چھکے لگائے۔پہلا گیند گھٹنے سے اونچے فل ٹاس سے آیا جسے آصف نے ڈیپ مڈ وکٹ کی باؤنڈری پر اٹھایا،
اس سے پہلے کہ دوسری باؤنڈری ایک لینتھ ڈلیوری سے آئی جسے آصف نے آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا اور کراچی کے تماشائی جھوم اٹھے۔آصف علی کی ٹی ٹونٹی میں 16.30 کی معمولی اوسط اور 138.52 کے اسٹرائیک ریٹ ہے تاہم ان کے پاس آخری اوورز کی چند گیندوں میں چھکے مارن کا الگ رحجان پایا جاتا ہے ۔ جس کی بدولت میچ کی بازی یکدم پلٹ جاتی ہے انھوں نے اب تک بیس چوکے اور 34 چھکے لگائے ہیں اور کئی سخت مقابلوں میں بہت اہم کردار بھی ادا کرچکے ہیںان کے دو چھکوں کی بدولت پاکستان نے اپنی اننگز کا اختتام 166-4 پر کیا ۔
دیکھیں: آصف علی نے تین گیندوں کی اننگز میں دو زبردست چھکے لگائے
Three balls. 𝐓𝐰𝐨 𝐬𝐢𝐱𝐞𝐬. 🔥🔥
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2022
Some power-hitting from @AasifAli45 💪#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/al5F02Mq8Z