پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہیری بروک نے سب سے شاندار اور دھوندار اننگز کھیلتے ہوئے 35 بالز پر 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے تھے ۔ جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی 42 بالز پر 69 رنز جوڑ سکے تھے اور ان دونوں کھلاڑیوں کی پاٹنر شپ کی بدولت انگلینڈ نے تیسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا تھا ۔ میچ کے اختتام پر ہیری بروک نے اسپورٹس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے ۔ اور مجھے پی ایس ایل میں بہت کچھ سکھینے کو ملا تھا اور بہت سی کامیابیاں بھی ملی تھیں جسکی وجہ سے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ میرا اپنا گھر ہی ہو۔رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ آپ کیلئے پی ایس ایل کس طرح سے فائدے مند ہوا، جس نے آپ کے کیرئیر کو یہاں تک پہنچا دیا ؟ہیری کا جواب میں کہنا تھا کہ میری ٹیم لاہور قلندر میں دنیا کے بہترین باولرز شامل تھے جیسے کہ حارث سہیل اور شاہین شاہ آفریدی تو میری یہی کوشش رہی کہ پریکٹس کے دوران ان کی باولنگ سے زیادہ سے زیادہ سیکھوں
اس کے ساتھ ساتھ بڑی شاٹس مارنے میں فخرزمان نے میرا بہت ساتھ دیا اور مجھے انھوں نے سمجھایا کہ پاکستان میں کس طرح کی بلے بازی کرکے رنز بنائے جاسکتے ہیں اور یہی تجربہ میچ میں کام آگیا
