میڈیا رپورٹس کے مطابق ، کل یعنی بروز اتوار پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا ، اور یہ کراچی کی سرزمین میں آخری معرکہ ہوگا ، جس کے بعد دونوں ٹیموں باقی کے تین میچوں کیلئے لاہور تشریف لے جائیں گی ، سیریز میں اب تک انگلینڈ کو 1 -2 کی برتری حاصل ہے پاکستان کے 2 میچز کے ہارنے کی سب سے بڑی وجہ مڈل آڈر کا پرفارم نہ کرنا ہے

اس حوالے سے ثقلین مشتاق کا حیران کن بیان بھی سامنے آگیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے مگر میڈیا کی جانب سے مڈل آڈر کے حوالے سے مسلسل تنقید اور بات کرکے قومی ٹیم پر پریشر ڈالا جارہا ہے ۔ جس سے ان کی پرفارمنس بھی متاثر ہورہی ہے ۔ جبکہ حیران کن بات تو یہ ہے کہ جو مڈل آڈر کبھی پرفارمنس دے ہی نہیں پایا وہ اب کوچ ثقلین مشتاق کے مطابق میڈیا کی باتوں کیوجہ سے پریشر میں آکر پرفارمنس نہیں دے پارہا ۔
میڈیا اطلاعات کیمطابق کل کے میچ میں ٹیم میں شامل کھلاڑی نیچے دی گئی لسٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں
بابراعظم ، محمد رضوان ، عامر جمال (ڈیبیو) ، شان مسعود ، خوشدل شاہ ، آصف علی ، شاداب خان ، محمد نواز ، نسیم شاہ ، حارث روف اور محمد وسیم جونیر کے نام زیر غور ہیں ۔ موسم کی تبدیلی اور پچ کو دیکھ کر کھلاڑیوں میں تبدیلی کی جاسکتی ہے