یہ دو کھلاڑی اننگز بلڈ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے اور ہم انھیں انٹرنیشنل پاور ہٹر سمجھتے ہیں ، محمد حفیظ

پاکستان کے سابق کپتان بلے باز محمد حفیظ نے پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام میں قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں صرف ٹاپ تھری پر انحصار مت کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دوران ہمارے مڈل آرڈر کے بلے باز بُری طرح ناکام رہے کیونکہ خوشدل شاہ اور آصف علی جیسے بڑے نام اننگز کو بنا نہیں سکے

اگر ان کے گراف پر نظر ڈالیں تو خوشدل کا اسٹرائیک ریٹ 110 تھا اور ہم اس کو انٹرنیشنل پاور ہٹر سمجھ رہے تھے اور یہ بات درست نہیں ہے ، ہمیں اس تمام صورتحال کی تہہ میں جاکر اپنی کمزوریوں کا موازنہ کرنے کی ضرورت ہےاور جلد آؤٹ ہوگئے جس کیو جہ سے ایشیا ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا ۔

ہماری ٹیم مینجمنٹ کو ایمانداری کیساتھ یہ سوال خود سے پوچھنا ہوگا کہ کیا ان کھلاڑیوں میں میچ کا پریشر جھیلنے کی صلاحیت موجود بھی ہے یا نہیں ۔ اگر بابراعظم اور رضوان جلدی آؤٹ ہوجاتے ہیں تو کیا ہمارے مڈل آڈر کے ان دو کھلاڑیوں میں اننگز کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے کہ وہ میچ کو آگے آخر تک بڑھا سکے گے
در حقیقت تو ہم نے ان کھلاڑیوں کو اس بنیاد میں اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا کہ ہمارے ٹاپ آڈر کو سیٹل ہونے میں وقت لگتا ہے جو کہ مضحکہ خیز ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے