ایسی بیٹنگ لائن اپ کیساتھ پاکستان پہلے ہی راونڈ سے باہر ہوجائے گا ، شعیب اختر

پاکستان کے لیجنڈری سابق فاسٹ باولر شعیب اخترنے اپنے ایک انٹرویو میں ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کیلئے منتخب ہوانے والے اسکواڈ کے حوالے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو کھری کھری سنادی ، اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو اب ڈر لگنے لگا ہے کہ کہیں اس بیٹنگ لائن اپ کیساتھ پاکستان آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے پہلے ہی راونڈ سے باہر نہ ہوجائے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ایوریج ٹائپ کے لوگوں کو ایوری پلئیر ہی پسند آئیں گے۔اور ایسے ایوریج لوگوں سے بڑے اور سمجھداری والے فیصلوں کی توقع بھی نہیں کی جاسکتیانھوں نے پھرمذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اوپر والے کی کیا شان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا زبردست ٹیم سلیکٹ کی ہے ۔ اس وقت قومی ٹیم کا بڑا مسئلہ مڈل آڈر کے بلے باز تھے ۔ لیکن انھوں نے کہا کہ ہم تسلسل کیساتھ ایسے ہی فیصلے کیا کریں گے جو ہمیں پسند ہوگا بس اسی کو ٹیم میں شامل کریں گے اور مڈل آڈر کو تبدیل ہی نہیں کریں گے

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ میں یہ بار بار دہرا چکا ہوں کہ فخر کو تھوڑے عرصے کیلئے اوپننگ کراؤ کیونکہ آسٹریلیا کی پچز ایسی ہیں کہ بال اوپر باونس کرتی ہے اور وہ بال فخر کو سوٹ کریں گی مگر مجال ہے بابراعظم اوپننگ سے ہٹنے کا نام لے رہا ہو ۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ایوریج ہوں گے تو ان کے فیصلے بھی اسی طرح کے ہوںگے ۔ ویسے بھی ان لوگوں سے مجھے بہتر فیصلوں کو کوئی امید نہیں ہوتی ۔ ثقلین نے تو 2002 میں آخری بار کرکٹ کھیلی تھی ۔ تو ایسے بندے کو ٹی 20 کا آئیڈیا کیسے ہوسکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے