شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہ بنائے جانے کےفیصلے پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور حال ہی میں پاکستان میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ان کی پرفارمنس بھی اب تک شانداررہی ہے ۔ اس حوالے سے اب چیف سلیکٹر محمد وسیم کا شعیب ملک کو نہ کھلائے جانے پر جواب سامنے آگیا ہے ۔
گزشتہ دن لاہور میں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے ایک اہم پریس کانفرنس کی ہے ، جس میں انگلیڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے تمام کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اسی پریس کانفرس میں ایک صحافی کی جانب سے شعیب ملک کو بہترین پرفارمنس کے باوجود شامل نہ کیے جانے کا سوال پوچھا گیا ۔ جس کے جواب میں محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اس بار آسٹریلیا کی پچز میں کھیلا جارہا ہے ، جس کی تمام تر تیاریاں یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایشیا کے کے فوراً بعد ہی شروع کردی گئیں تھیں ۔ اس وقت کے دوران جو جونسے پلئیر ٹیم میں نظر نہیں آئے ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا ۔
پاکستان کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ جو کھلاڑی ہم نے اس وقت تیار کیے ہیں اور جو ابھی تک ہمارے ساتھ ٹور کررہے ہیں انھوں نے ہمیں میچز بھی جتوائے ہین اور ہمیں ان پر سب سے پہلے اعتماد ہے ۔ اور ہماری میٹنگ کے دوران ان کھلاڑیوں کے حوالے سے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تو آخرت وقت میں کیسے شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرلیتے