پاکستان کے پیسر شاہین آفریدی اس وقت ری ہیب کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود ہیں ،اور وہاں سے فٹنس مکمل ہونے کے بعد جلد وطن واپسی کا پیغام بھی جاری کیا ہے ۔ ان کے ایڈوائزری پینل ڈاکٹرز امتیاز احمد اور ظفر اقبال اپنے نگرانی میں ان کی فٹنس ممکمل بحال کرنے کیلئے بھرپور کوشش میں ہیں ۔سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی نے اپنی فٹنس دیکھانے کیلئے ٹریننگ کی تصاویر بھی شئیر کی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے کہ بہت جلد وطن واپس آنے والا ہوں
Almost there! In shaa'Allah. pic.twitter.com/UrNHnjHyEj
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 12, 2022
یاد رہے کہ شاہین شاہ سری لنکا میں پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کو دورہ نیدر لینڈ کیلیے منتخب کردہ ون ڈے سکواڈ کے ہمراہ رکھتے ہوئے فٹنس کی بحالی کیلیے ناکام کوشش کی گئی۔ صورتجال بگڑتی دیکھ کر ان کو یو اے ای سے انگلینڈ روانہ کردیا گیا، ایشیا کپ 2022ء میں قومی ٹیم کو ان کی کمی محسوس ہوتی رہی ہے۔
