ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تین بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی ، نئے نام شامل

ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں 2 مرتبہ شکست نے قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو مشکل امتحان سے دوچار کردیا ہے ، اسپورٹس میڈیا نیوز کے مطابق محمد وسیم انگلینڈر سیریز ، دورہ نیوزی لینڈ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کے دوبارہ انتخاب کی پلاننگ کیلئے دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ فخر زمان، خوش دل شاہ کے ساتھ آصف علی کی شرکت خطرے میں پڑگئی ہے ،

البتہ کاونٹی اور ڈومیسٹک میں عمدہ پرفارمنس دیکھانے والے شان مسعود کی واپسی کے امکانات روشن ہوچکے ہیں سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں کا اتنخاب پہلے سے کرچکی تھی اور دے گئے شیڈول کے مطابق قومی اسکواڈ کا اعلان 15 ستمبر کو متوقع تھا ، مگر سری لنکا کے خلاف شکست نے ساری پلاننگ کو بُری طرح فلاپ کردیا ۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے ماتحت عملے کیساتھ ملکر پاکستان اور سری لنکا کا فائنل ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوران دیکھا ۔ اور اسی دوران سب نے فخر ، خوشدل شاہ ، اور آصف علی کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ،

اب بتایا جارہا ہے کہ محمد وسیم باقی ساتھیوں کے ہمراہ ایمرجنسی میں لاہور تشریف لے آئے ہیں وہاں ان کو ابھی کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا شدت سے انتظار ہے ۔ تاکہ ٹیم میں جو بھی تبدیلیوں کی جارہی ہیں ان میں ان کی بھی مشاورت شامل ہو ۔ وہی دوسری جانب میڈیکل ٹیم سے لندن میں ری ہیب میں موجود شاہین آفریدی کی موجودہ فٹنس پر بھی رپورٹ لیکر اسکا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔

2 comments

  1. آصف علی کو سکواڈ سے مت نکالو البتہ فخر زمان اور خوش دل شاہ کی پرفارمینس اچھی نہیں رہی

  2. First we need batter who can runs in 6 overs not like rizwan 55 in 49 balls and babar should play no3 and our bowling ïs good with Naseem.Husanain .Haris and Dhani .one thing in Aus balls come on chest hight so plz on boncy wicket practis.plz slect young boys for future

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے