نواز سے صرف ایک اوور کیوں کرایا؟ بابراعظم نے حیران کن وجہ بتادی

ایشیا کپ کے فائنل میں ٹیم کی فیلڈنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں انتہائی ناقص کاکردگی کیوجہ سے کرکٹ مداحوں نے بابراعظم کی کپتانی کے حوالے سے سوالات اُٹھا دیے ہیں ۔ اور سری لنکن ٹیم پاکستان کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دیکر چھٹی مرتبہ ایشین چمپئین بن چکی ہ ۔ سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 171 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پوری پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز ہی کرپائی ۔

اس سے پہلے 58 کے اسکور پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین پہنچ چکی تھی مگر پھر بھانوکا راجاپکسا کے شاندار بلے بازی کی بدولت سری لنکا نے 20 اوورز میں 170 رنز جوڑ دیے ۔ 58 رنز پر جب 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تو سری لنکن ٹیم اتنی آسانی سے 170 رنز کیسے بناگئی ؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بابراعظم کی کپتانی کو لیکر سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔ اور سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں سب سے شاندار بولنگ کروانے والے محمد نواز سے صرف ایک اوور ہی کروایا ۔ جس میں انھوں نے 3 رنز دیے

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کے اوورز میں مسلسل پٹائی کے باوجود بابر نے نواز کو اوورز کیوں نہیں دیے؟ اور یہی وجہ ہے کہ سری لنکن ٹیم ایک بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب رہی۔ ایک صارف نے لکھا کہ کوئی مجھے سمجھائے کہ محمد نواز کو صرف ایک اوور کیوں دیا گیا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے