آج ایشیا کپ 2022 کے سری لنکا اور پاکستان کے فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم نے ہر شعبے میں پاکستانی ٹیم کو چت کرکے معرکہ اپنے نام کرلیا ، بیٹنگ ہو اور فیلڈنگ ہودونوں شعبوں میں پاکستانی ٹیم نے بہت ناقص کارکردگی دیکھائی ۔خاص کر بیٹنگ کے شعبے نے سب سے زیادہ مایوس کیا۔آج کی شکست کے حوالے سے پاکستان کے لیجنڈری بلے باز انضمام الحق کا کہنا ہے کہ
ہماری ٹیم کی ہارنے کی سب سے بڑی وجہ مڈل آرڈر بلے بازوں کا پرفارم نہ کرنا ہے ۔جیو اسپورٹس سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایشیا کپ میں ہار کی دوسری وجہ تجربہ کار باولرز کا نہ ہونا بھی شامل ہے ۔ جب میچ کا آغاز ہوا تو ہمارے باولرز نے بہترین باولنگ کی لیکن وہ ناتجربہ کاری کیوجہ سے پریشر کو برقرار نہ رکھ سکے جس سے ٹارگٹ 171 تک چلا گیا جو کہ ایک بہت بڑا اسکور ہے ، اور اس ٹارگٹ کا پریشر بہت زیادہ تھا
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بابر الیون کیلئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے ایک وارننگ تھی ، وہ اپنے مڈل آڈر بلے بازوں کیلئے درست کھلاڑیوں کا انتخاب کریں اور اس بات کو بھی ممکن بنائیں کہ ہمارے کھلاڑی فٹنس بھی برقرار رے ، ورنہ آسٹریلیا میں ہونے والا ورلڈ کپ ہم پر بہت بھاری پڑ سکتا ہے ،
یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے سری لنکا نے 5 کھلاڑی آؤٹ پر صرف 58 رنز بنائے تھے ، لیکن بعد میں ان کے بلے بازوں، خاص کر مڈل آڈر بیٹسمین راجا پکسے نے 45 گیندوں پر 71 رنز بنائے جس کی وجہ سے 171 رنز کا ٹارگٹ پاکستان کیلئے سیٹ ہوگیا