ان چار کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کرلیں ، آپکا ہرمسئلہ حل ہوجائے گا

پاکستان کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ ایشیا کپ میں آجکل پی ٹی وی اسپورٹس کی جانب سے سنئیر تجزیہ نگار کا کردار ادا کررہےہیں ، اور ان کے بےباک اور کھرے تجزیے لوگوں کو کافی متاثر بھی کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے تجزیوں کے مختلف ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں ، ابھی حال ہی میں ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے

جس میں ان کا ٹیم کی موجود بیٹنگ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا اگر انہی بلے بازوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی کھیلایا گیا تو وہاں ہماری بیٹنگ بُری طرح ناکام ہوجائے گی ، کیونکہ وہاں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں سے بھی مقابلہ کرنا پڑے گا ، آپ بھی ان چار کھلاڑیوں ( شعیب ملک، کامران غلام، فہیم اشرف اور شان مسعود) کوٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرلیں ، آپ کے سارے مسئلے حل ہوجائیں گے ،

انھوں نے اس موقع پر حیدر علی کے حوالے سے بھی بات کی ، ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ حیدر علی کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں ساتھ لیکر گئے ہیں تو اس کو ایک چانس تو دینا چاہیے تھا ، اور اگر آپ نے اس کو ایسے ہی اپنے ساتھ بیٹھا کر انتظار کروانا ہے کہ اس کے لئے نمبر 3 جگہ خالی ہوتو پھر ٹیم میں شامل کریں ، تو یقین جانیں یہ بندہ 5 سے 6 سال یونہی باہر بیٹھا رہے گا

اور اسکا کیرئیرختم ہوجائے گا ، آپ حیدر علی کو افغانستان ، ہانگ کانگ یا سری لنکا کے خلاف کسی ایک میں تو چانس دے سکتے تھے ، مگر ہم لوگ اس کو شامل کرنے سے معلوم نہیں کیوں ڈر رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے