دھانی یا حسنین ؟ فائنل کیلئے کپتان بابراعظم نے فیصلہ کرلیا

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایشیا کپ 2022 کا فائنل اور بڑا میچ کل بروز اتوار کھیلا جائے گا ، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوجائے گا ، ایسے میں کپتان بابراعظم اور مینمنٹ سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہے کہ فائنل میں شاہنواز دھانی یا محمد حسنین کو میدان میں اتارا جائے ، یا پھر وہی پلئینگ الیون ہی کھیلائی جائے ،

یہاں یہ بات بتاتے چلیں کہ شاہ نواز دھانی انڈیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے ، تبھی ان کی جگہ محمد حسین کو افغانستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا ۔محمد حسنین نے بلاشبہ سری لنکا کے خلاف میچ میں بہت ہی عمدہ گیند بازی کی تھی ۔ اور اپنے پہلے دو اوورز میں تیز ترین بالز سے سری لنکن بلے بازوں کر پریشان کیے رکھا ، تبھی وقار یونس سمیت دوسرے کمنٹیٹرز بھی ان کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے تھے ۔ دوسری جانب حسن علی کو بھی سری لنکا کے خلاف موقع دیا گیا تھا ، لیکن وہ کوئی خاص کارکردگی نہیں دیکھا سکے تھے ، اور اب جو اطلاعات آرہی ہیں کہ شاہ نواز دھانی بھی مکمل فٹ ہوچکے ہیں

آج دبئی اسٹیڈیم میں انھوں نے کل کے میچ سے قبل بھرپور طریقے سے پریکٹس بھی کی ۔ اور اب وہ فائنل میچ کیلئے دستیاب بھی ہونے ۔ پاکستانی ٹیم میں نسیم شاہ اور حارث رؤف کی فائنل میں شرکت یقینی ہے تاہم تیسرے فاسٹ بالر کے لیے محمد حسنین اور شاہنواز دھانی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

یہاں بتاتے چلیں کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی فٹنس مسائل کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے۔ ان کے بعد محمد وسیم جونیئر بھی نااہل ہو گئے۔ اس طرح دھانی اور محمد حسنین اور حسن علی کو میچ کھیلنے کا موقع مل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے