محمد نواز ایشیا کپ میں جہاں عمدہ باولنگ کروا رہے وہیں وہ اپنی بہترین بلے بازی سے سب کو حیران کیے ہوئے ہیں ، تبھی ان کے بلے بازی کو دیکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز گوتم گھمبھیر نے محمد نواز کیلئے ایک اہم مشورہ دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ محمد نواز کے ٹیلنٹ کو صحیح استعمال کرنا چاہتے ہیں تو نمبر 4 پوزیشن پر اس کو چانس دیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے پہلے نمبر چار پر بیٹنگ کرنے والا ایک بہترین بیٹر مل گیا ہے ۔ گوتم گھمبھیر کا کہنا ہے کہ محمد نواز میں دنیا کا بہترین آل راونڈر بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں ۔انھوں نے ایشیا کپ میں اپنی بیٹنگ سے سب کو متاثر کیا ہوا ہے ، ان کی بھارت کے خلاف 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کی بدولت ہی پاکستان با آسانی میچ جیت گیا لیکن ان کو دوبارہ اس پوزیشن پر کھیلنے کا چانس نہیں دیا گیا ۔ جس پر مجھے واقعی حیرانگی ہے ۔
یہاں اگر محمد نواز کے ایشیا کپ میں اب تک کی پرفارمنس پر نظر ڈالیں تو وہ 158 کے اسٹرائیک ریٹ سے 73 رنز بناچکے ہیں ، جبکہ انکی باولنگ میں اکانومی 6 ہے اور ٹورنمنٹ میں 8 وکٹیں بھی حاصل کی ہوئی ہیں
