پاکستان کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست ، مداحوں کو شعیب ملک کی یاد ستانے لگی

آج سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، پاکستان کا کا آغاز بلے بازی میں اچھا نہیں رہا اور پوری ٹیم 19 اوورز میں صرف 121 رنز بناکر واپس لوٹ گئی ، ان سب میں صرف کپتان بابراعظم ہی تھے جو 30 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد نواز نے بھی کچھ اسکور جوڑنے کی کوشش کی اور 18 گیندوں پر 26 رنز کے عمدہ اننگز کھیلی

پاکستان کے تقریباً تمام بلے باز سری لنکن اسپنرز کے سامنے بے بس دیکھائی دیے ، بڑی شاٹس کھیلنا تو دور کی بات سری لنکن باولرز کے سامنے سڑائیک روٹیشن بھی نہ کر پائے۔ اس بُری کارکردگی کیوجہ سےسوشل میڈیا پر شعیب ملک کے حق میں پوسٹ سامنے آرہی ہیں جس میں شعیب ملک کو یاد کیا جارہا ہے ، اس کی بڑی وجہ شعیب ملک کا اسپنر کے خلاف ریکارڈ نہایت ہی شاندار ہے ، وہ سڑائیک روٹیٹ بھی کرنا جاتے ہیں اور موقع آنے پر لمبی شاٹس بھی کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

گزشتہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی شعیب ملک کی جانب سے سکاٹ لینڈ کے خلاف صرف 18 بالز پر 54 رنز کی دھوندار اننگز دیکھنے کو ملی تھی ، تبھی شعیب ملک کی آنے والے ورلڈ کپ مین شرکت مڈل آڈر کو مضبوط سہارا فراہم کردے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے