افغانستان کی شکست پر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو بڑی سزا سنا دی گئی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم میں موجود افغانستان کے تماشائیوں نے خوب تماشا لگایا اور کرسیاں اٹھااٹھا کر پاکستانی کرکٹ تماشایوں پر پھینکی، جس کے بعد دبئی پولیس حرکت میں آئی اور افغان لوگوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا ، اور آج موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان لوگوں کو دبئی حکام کی جانب سے سزا سنادی گئی ہے ۔

ان تماشائیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرکے آخری وارننگ سنادی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کرنے والے ہر تماشائی پر 3 ہزار درہم جو پاکستانی 2 لاکھ روپے بنتے کا جرمانہ ڈالا گیا ہے ، اور دبئی پولیس نے ان بلوائیوں کو کہا ہے کہ آئندہ سے اگر کچھ ایسا کیا تو جیل اور پھرڈی پورٹ بھی کیا جاسکتا ہے ۔
یہاں یہ بات بتاتے چلیں کہ دبئی پولیس حکام نے شارجہ اسٹیڈیم سے ہنگامہ آرائی کرنے والے 97 لوگوں کو اب تک گرفتار کیا ہوا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے