پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد ہمارے کھلاڑیوں کو نیند کی گولیاں کھانی پڑیں، افغانی کپتان محمد نبی کے انکشافات

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں اہل سنسنی خیز میچ کے بعد پاکستان سے ہارنے والی افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے میڈیا سے گفتگو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ گرین شرٹس سے ہارنے کے بعد انہیں سونے کیلئے نیند کی گولیاں کھانی پڑیں۔ کیونکہ اگلے ہی روز ہمارا انڈیا سے میچ تھا تبھی ہمارے لئے نیند بھی نہایت ضروری تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارنے کے بعد ہمارے کئی کھلاڑی گراؤنڈ چھوڑ کر چلے گئے۔

جب کہ ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل پہنچ کر سبز چائے پی اور بعد میں نیند کی گولیاں بھی مجبور کھانی پڑیں۔ محمد نبی کے مطابق ہمارے کھلاڑی بہت اچھا کھیلے، ہم عالمی معیار کی ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، امید ہے کہ یہ ایک اور اچھی پرفارمنس ہوگی۔دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد اسسٹنٹ افغان کوچ اور سابق افغان کھلاڑی رئیس احمد زئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں صرف کھلاڑی ہی نہیں پوری قوم ٹینشن میں تھی، اس میں شکست کے بعد ہر کوئی افسردہ ہے۔ میچ احمد زئی کے مطابق شکست کے بعد اس رات کوئی بھی کھلاڑی سو نہیں سکا۔

یہ ہمارے لیے بہت برا دن تھا۔ ہم مستقبل میں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہمارے کھلاڑی بنگلہ دیش اور پاکستان کے خلاف اچھا کھیلے۔ ہم نے ایک مضبوط پاکستان ٹیم کے خلاف بھی 130 رنز بنائے۔ اچھی طرح سے دفاع کیا، یہ چیز ہمیں ورلڈ کپ کے لیے مزید اعتماد دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے